انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار غریب افراد کی مفت قانونی امداد کیلئے وقف فنڈ قائم کیا جا رہا ہے، وزارت انسانی حقوق

بدھ 13 دسمبر 2017 13:10

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار غریب افراد کی مفت قانونی امداد کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزارت انسانی حقوق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار غریب افراد کی مفت قانونی امداد کیلئے وقف فنڈ قائم کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کے لئے ضلعی انسانی حقوق کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت کی جانب سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ دس کروڑ روپے کی لاگت سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے شکار غریب افراد کے لئے مفت قانونی امداد کے لئے وقف فنڈ قائم کیا جارہا ہے جبکہ ضلعی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی کیلئے ضلعی انسانی حقوق کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ انسانی حقوق سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لئے قومی ادارہ برائے انسانی حقوق قائم کیا گیا ہے جس پر پانچ کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :