پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا پچاسواں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 13 دسمبر 2017 12:49

پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا پچاسواں ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2017ء)پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کا پچاسواں یوم تاسیس جوش و خروش سے منایا گیا ۔نظامت کے فرائض ریاض راٹھور نے سر انجام دیئے ۔پروگرام کی صدارت عبدالکریم خان نے کی پروگرام کےمہمان خصوصی اصغر قریشی جبکہ اعزازی مہمان خصوصی قاضی اسحاق میمن تھے پروگرام کا آغازقاری سردار نجیب کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا پروگرام کے مہمان خصوصی اصغر قریشی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کا ٹائیگر تھا۔

پاکستان پیپلزپارٹی ایک احساس کا نام ہے۔اسلام آباد پلے گراونڈ کا جلسہ اس بات کا ثبوت پیش کرتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام کے اندر موجود ہے جب تک سورج اور چاند ہیں تب تک پیپلزپارٹی بھی قائم دائم رہے گی بینظیر بھٹو کو دختر ایشاء ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔

(جاری ہے)


پروگرام کے اعزازی مہمان خصوصی بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گروپوں میں تقسیم ہوئے بغیر آج پچاس سال پورے کیے ہیں۔

پاکستان کی عمر ستر سال پیپلزپارٹی کی پچاس سال ہو گئی ہے۔یوم تاسیس کا دوسرا نام یوم عہد ہے سردار نصیر خاں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایاہےاس کا سہرا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو جاتا ہے۔
سابق رہنما پی ایس ایف کوٹلی آزاد کشمیر وقارشفیع نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی نے پاکستان کے لئے ہزاروں قربانیاں دی ہیں ۔

صدر تقریب عبدالکریم خان نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا اسلامی بینک کی بنیاد رکھی ایٹم بم کی بنیاد رکھی ذوالفقار علی بھٹو آخری دم تک پاکستان کی سلامتی کے لئے جنگ لڑتے رہے۔پاکستان پیپلزپارٹی غریب ،مزدور اور کسان کی پارٹی ہے آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب سےبخت خان،جہانگیر بدر، الیاس رحیم، محمد شریف بلوچ عرف بھٹو،ملک شفیق،سردار شاھد افضل اور لیاقت گجر نے بھی خطاب کیاپاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کی جانب سے پیپلزپارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا