حق کے لیے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئیے۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 12:22

حق کے لیے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئیے۔ صوبائی وزیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کی جانب سے شدید نعرے بازی اور توڑ پھوڑ پر صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے عجیب منطق ظاہر کر دی ۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ حق کے لیے احتجاج کرنے پر کوئی حیرانی نہیں ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کریں گے تو ہی بات سنی جائےگی اس بات کا سب کو علم ہو چکا ہے۔

ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اب کارروائی نہیں بلکہ مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وکلا کے بھی کچھ مذاکرات تھے جو پورے نہیں ہوئے ، وکلا غصے میں ہیں اسی لیے توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے وکلا کی نگامہ آرائی کی حمایت کر دی اور کہاکہ اب وکلا کی بات سنی جائے گی۔جس نے بھی مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کرنا ہے کرے۔ کیونکہ اب مظاہرین کے خلاف کارروائی نہیں بلکہ ان سے مذاکرات اور معاہدہ ہو گا۔ جب تک ٹھوس پالیسی نہیں ہو گی ایسے ہی احتجاج ہوں گے۔ کئی مرتبہ پکڑ دھکڑ کے بغیر کے باوجود بھی مقدمات ختم کرنا پڑتے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت آج شام تک وکلا سے مذاکرات کرے گی جس میں وکلا کے مطالبات سنے جائیں گے۔