گوجرانوالہ میں خاتون نے اسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 12:11

گوجرانوالہ میں خاتون نے اسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دے دیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء): گوجرانوالہ میں خاتون نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے گیٹ پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسپتال کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے گائنی وارڈ کے گیٹ پر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔

(جاری ہے)

ورثا نے الزام عائد کیا کہ ایک گھنٹے سے ہم گائنی وارڈ کے باہر کھڑے تھے لیکن عملے نے اندر آنے کی اجازت نہیں دی۔اس کے برعکس اسپتال کے ایم ایس کا کہنا تھا کہ خاتون کو فوری طور پر اسپتال عملے نے اٹینڈ کیا اور ایمرجنسی کے دوران ہی خاتون نے بچے کو جنم دے دیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گوجرانوالہ ، لاہور سمیت دیگر اسپتالوں میں بھی ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں جو اسپتال انتظامیہ کی سراسر غلطی اور نا اہلی تصور کیا جاتا ہے۔