رولز کے تحت حکومت کوئی بل ایجنڈے پر لانے کے بعد اسے واپس لے سکتی ہے، سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 13 دسمبر 2017 12:22

رولز کے تحت حکومت کوئی بل ایجنڈے پر لانے کے بعد اسے واپس لے سکتی ہے، ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رولز کے تحت حکومت کوئی بل ایجنڈے پر لانے کے بعد اسے واپس لے سکتی ہے تاہم پہلے ہوم ورک مکمل کرکے پھر بل لایا جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کے قریبی علاقوں میں داعش کو منظم کیا جارہا ہے اور ان کو دوبارہ لانچ کیا جارہا ہے، سارے ایوان میں اتفاق رائے کے حامل بل کو واپس لینے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا ہے، یہ ایک حساس معاملہ ہے، سپیکر اپنے اختیارات استعمال کریں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ اہم معاملہ ہے اس کا جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہیے۔ سپیکر نے کہا کہ رولز کے تحت حکومت بل لاکر واپس لے سکتی ہے تاہم اس پر پہلے کام کرنا چاہیے تھا اور پھر اس کو لایا جانا چاہیے تھا۔

متعلقہ عنوان :