وٹس ایپ صارفین کےلیے بُری خبر، متعدد صارفین آئندہ سال سے وٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 12:04

وٹس ایپ صارفین کےلیے بُری خبر، متعدد صارفین آئندہ سال سے وٹس ایپ استعمال ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : موبائل صارفین کے لیے بُری خبر یہ ہے کہ متعدد موبائل صارفین آئندہ برس سے اپنے موبائل فونز پر معروف میسیجنگ ایپلی کیشن وٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے ۔ وٹس ایپ انتظامیہ نے متعدد موبائلز پر وٹس ایپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جس کے تحت دسمبر کے آخر تک متعدد موبائل صارفین وٹس ایپ کی سہولیات سے محروم ہو جائیں گے۔

وٹس ایپ سروسز جن موبائل فونز پر بند ہو جائیں گی ان میں نوکیا ایس 40 بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی ذرائع کے مطابق نوکیا ایس 40 میں وٹس ایپ کا استعمال 31 دسمبر 2018 تک جبکہ اینڈرائیڈ ورژن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے موبائل فونز میں وٹس ایپ سپورٹ یکم فروری 2020 تک ختم کر دی جائے گی۔ مزید برآں بلیک بیری بھی واٹس ایپ کے استعمال سے محروم رہے گا۔وٹس ایپ کا کہنا تھا کہ وہ صارفین جو آئندہ بھی وٹس ایپ سروسز استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ سال کے ختم ہونے سے قبل ہی نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔ خیال رہے کہ وٹس ایپ دنیا بھر میں ایک مقبول ترین میسیجنگ ایپ ہے جسے کروڑوں کی تعداد میں موبائل صارفین استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :