کراچی،کورنگی صنعتی ایریا میں رینجرز نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ،

اسلحہ برآمد

بدھ 13 دسمبر 2017 12:20

کراچی،کورنگی صنعتی ایریا میں رینجرز نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) کورنگی صنعتی ایریا میں رینجرز نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کر کے اسلحہ برآمد کر لیا جب کہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے صنعتی علاقے میں 2 ڈاکوں کی شہریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر رینجرز نے فوری کارروائی کی اور جائے واردات پر پہنچی تو ڈاکوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا جس تلاش جاری ہے۔ رینجرز نے ہلاک ہونے والے ڈاکو سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونیوالے ڈکیت کی شناخت ناصر عرف کالا کے نام سے ہوئی جو کہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :