سیکورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی ،

پل کے نیچے نصب کئے گئے 10 بم ناکارہ بنادیئے

بدھ 13 دسمبر 2017 12:20

سیکورٹی فورسز کی ژوب میں کارروائی ،
ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) سیکورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے پل کے نیچے نصب کئے گئے 10 بم ناکارہ بنادیئے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرکے کوئٹہ قومی شاہراہ پر سواڑہ پل کے نیچے نصب کئے گئے 10آئی ای ڈیز بم برآمد کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی۔سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم سیکورٹی فورسزکے قافلے کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کیے گئے تھے جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔