Live Updates

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ ،

انتخابی نتائج‘ کاغذات‘ پینل کی تفصیلات 18 دسمبر تک طلب کرلیں

بدھ 13 دسمبر 2017 12:20

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کارروائی آگے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا‘ انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج‘ کاغذات‘ پینل کی تفصیلات 18 دسمبر تک پاکستان تحریک انصاف سے طلب کرلیں‘ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا‘ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی انتخاب کے نتائج‘ کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات اٹھارہ دسمبر تک طلب کرلیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے حکم دیا۔ پی ٹی آئی کے رکن یوسف علی نے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات