فاٹا اصلاحات بل کا تنازعہ‘اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے مستقل بائیکاٹ کا اعلان‘کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس ملتوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 11:55

فاٹا اصلاحات بل کا تنازعہ‘اپوزیشن کا قومی اسمبلی کے مستقل بائیکاٹ ..
 اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے فاٹا اصلاحات بل پیش کرنے تک قومی اسمبلی کا مستقل بائیکاٹ کردیا ہے۔ سپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا لیکن فاٹا اصلاحات سے متعلق بل آج بھی ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل نہ ہونے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے واک آﺅٹ کردیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل ایجنڈے میں شامل ہونے تک اسمبلی کی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ پوری قوم ایک طرف کھڑی ہے اور حکومت دوسری طرف ہے، ہمارا احتجاج جاری رہے گا اور حکومت اپوزیشن ارکان کے بغیر اجلاس چلا سکتی ہے تو چلا لے۔ سپیکر ایاز صادق نے کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ حکومت نے پیر کے روز فاٹا اصلاحات بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے اور قبائلی علاقے سے ایف سی آر قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم حکومت اپنا وعدہ پورا نہ کرسکی اور اسمبلی میں مسلسل تین روز سے بل پیش نہیں کیا جارہا جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔


متعلقہ عنوان :