شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید سپرد خاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 11:40

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید سپرد خاک
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں کیولری گراؤنڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہید سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر نیوی ایس ایم شہزاد،لارڈ مئیر مبشر جاوید سول سوسائٹی کے عبد اللہ ملک، چیف سکیورٹی آفیسر اے ایس ایف عمران الحق،سی سی پی او امین وینس،ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف،کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض،ڈی جی رینجرز پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں سمیت عزیز و اقارب کے شرکت کی۔

شہید عبد المعید کی نماز جنازہ ایوب اسٹیڈم میں ادا کرنے کے بعد انہیں کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہید عبد المعید کے والد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ جو انسان دنیامیں آیا ہے اس نے واپس جانا ہے ۔ عبد المعید کی شہادت کی خواہش تھی جو اللہ نے پوری کر دی ہے۔ تاریخ اُٹھا کر دیکھیں تو حضرت خالد بن ولید ہر جنگ میں اسی لیے حصہ لیتے تھے تاکہ شہادت حاصل کر سکیں۔

لیکن انہیں طبعی موت نصیب ہوئی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ لوگ جو موت کے ڈر سے جنگ میں جانا نہیں چاہتے ان بزدلوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ آکر میرے جسم پر کوئی ایسی جگہ انگلی رکھ کر دکھائیں جہاں زخم نہ آیا ہو۔ لیکن میں پھر بھی شہادت حاصل نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو اللہ نے شہادت کا رتبہ دیا جس پر مجھے اور میرے پورے خاندان کو فخر پے ۔

ہمارے جوان سرحدوں پر کھڑے ہیں تو ہی ہم اپنے گھروں میں سکون سے رہ رہے ہیں اگر یہ لوگ سرحدوں کی حفاظت نہ کریں تو دہشتگرد ہمارے علاقوں اور گھروں میں گھُس آئیں ۔ ہمارے جوان ہمارے لیے نہ دن دیکھتے ہیں نہ رات۔ میرا بیٹا بھی ملٹری کی فیلڈ کو پسند کرتا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ ڈسپلن کے ساتھ ساتھ میری یہ ڈیوٹی ہے کہ میں اپنے ملک کی حفاظت کروں۔

اسے فوج میں جانے کا بچپن سے ہی شوق تھا ۔ جب بھی چھٹی پر آتا تھا کہتا تھا گھڑی کی طرف دیکھتا تھا،اور کہتا تھا کہ ہمیں ایک سیکنڈ کا بھی احساس ہے کہ اسے کہاں استعمال کرنا ہے آپ کیوں گھڑی کی طرف نہیں دیکھتے۔شہادت سے پہلے میری بات ہوئی تھی اور وہ مجھے تسلی دیتا تھا کہ یہاں سب ٹھیک ہے ہم لوگوں کی بحالی کر رہے ہیں اور کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے دہشتگردوں کو پیغام دیا کہ ملک میں دہشتگرد جہاں بھی چھپے ہیں انیں ہماری ملٹری وہاں سے نکال باہر کرے گی اور جہنم واصل کر دے گی۔

متعلقہ عنوان :