پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں جواب جمع کروادیا‘بھارتی موقف مسترد‘بھارتی جاسوس عام قیدی نہیں اس لیے ویانا کنونشن کا اطلاق نہیں ہوتا-پاکستان کا موقف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 11:36

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس میں جواب جمع کروادیا‘بھارتی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر جواب جمع کروادیا ہے، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کو 13 دسمبر تک جواب جمع کرانے کا کہا تھا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت میں جواب دفترخارجہ کی ڈائریکٹرانڈیافریحہ بگٹی نے جمع کروایا ۔یہ جواب اٹارنی جنرل،لیگل ٹیم اوردفترخارجہ کی ٹیم نے مل کرتیارکیا،اس جواب میں پاکستان کے موقف کو جامع انداز میں بیان کیا گیا ہے،کلبھوشن یادیو کےخلاف چارج شیٹ سمیت تخریب کاریوں اور ٹرائل کی تفصیلات بھی جواب میں شامل کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے جواب کے بعد بھارت کو بھی عالمی عدلت انصاف میں جواب الجواب جمع کرانے کا موقع دیا جائے گا،بھارتی جواب میں اگر کوئی سوال اٹھایا گیا تو پاکستان بھی ایک اور جواب دے سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جوابات کا عمل مکمل ہونے پر کلبھوشن کیس کی سماعت 2018 کے وسط تک شروع ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے عالمی عدلت انصاف میں پاکستان کے پاس کلبھوشن یادیو کا معاملہ جواب جمع کرانے کا آج آخری دن تھا۔

اپنے جواب میں پاکستان نے کلبھوشن سے متعلق بھارت کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن عام قیدی نہیں ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف سارے معاملہ کی نگرانی کر رہے ہیں۔پاکستان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ کلبھوشن نے پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اس پرویاناکنونشن کااطلاق نہیں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :