شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والی سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ اور تدفین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 11:36

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والی سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔پاک فوج کے 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید شہید کی نمازجنازہ لاہور گیریژن کے ایوب اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، گیریژن کمانڈر سمیت پاک فوج کے افسر اور جوان شریک ہوئے۔

سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا، وہ حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے تربیت مکمل کر کے محاذ پر پہنچے تھے۔ سپاہی بشارت کی عمر بھی 21 سال تھی اوروہ گلگت کے گاوں ڈینیور کے رہائشی تھے جو تین سال پہلے فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے پہاڑی علاقے میں چھپے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں دونوں جوان شہید ہوگئے تھے۔

شہیدعبدالمعید کو کیولری گراونڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔قبل ازیں شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں بھی ادا کی گئی۔ نماز جنازہ معروف عالم دین پیر مراد علی شاہ نے پڑھائی جس میں گیر یژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے پاک فوج کی نمائندگی کی۔ آر پی او ملتان ادریس احمد، ضلعی چیئرمین پیر محی الدین چشتی سمیت ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ گیریژن کمانڈر بریگیڈئیر جواد احمد ذکا نے کہا کہ پوری قوم کو لیفٹیننٹ عبدالمعید کی شہادت پر فخر ہے۔ پاک فوج دہشت گردوں کا صفایا کر کے دم لے گی۔

متعلقہ عنوان :