امریکی صدر نے700ارب ڈالر مالیت کا نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کردیے‘پاکستان کو فنڈ سے70ارب روپے ملیں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 13 دسمبر 2017 11:36

امریکی صدر نے700ارب ڈالر مالیت کا نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 دسمبر۔2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے700ارب ڈالر مالیت کا نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل پر دستخط کردیے ہیں۔ نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کی آدھی رقم کی ادائیگی دہشت گردوں کےخلاف کارروائی سے مشروط ہے،تاہم مشروط رقم امریکی وزیردفاع کے سرٹیفکیٹ کے بعداداکی جائےگی۔

(جاری ہے)

مالیت کے دفاعی بل امریکی فوج کو جدید تر اور مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، مالیت دفاعی بل امریکی فوجی قوت کی بحالی کے عمل میں مددگار ہوگا۔

نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے متن کے مطابق رقم کولیشن سپورٹ فنڈکی مدمیں دی جائے گی، نیشنل دفاعی اتھرائزیشن بل کے مطابق پاکستان کیلئے70ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کانگریس میں ڈیموکریٹ ارکان سے بل کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :