Live Updates

ارکان اسمبلی کے استعفوں پر شہباز شریف وزرا ء اور لیگی رہنماؤں پر برہم

بدھ 13 دسمبر 2017 11:29

ارکان اسمبلی کے استعفوں پر شہباز شریف وزرا ء اور لیگی رہنماؤں پر برہم
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13دسمبر2017ء) :پنجاب اسمبلی کے استعفوں کا سلسلہ شروع ہونے پر شہباز شریف صوبائی وزیر قانون اور دیگر رہنماؤں سے سخت خفا ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے لیگی رہنماؤں سے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے تو کہا تھا کہ ہم سب ٹھیک کر لیں گے پھر یہ استعفے کیسے آ گئے اور موجودہ حالات میں بھی ضمنی انتخابات ہم کسی صورت نہیں جیت سکتے اور ایک بھی ضمنی انتخابات سے آوٹ ہونا مطلب آئندہ انتخابات سے آوٹ ہونا ہے ۔

فیصل آباد میں پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں استعفوں کے اعلان کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں نے شہباز شریف کو یقین دلایا تھا کہ اس کے بعد کوئی استعفی نہیں آئے گا ۔قومی اخبار کے مطابق تین وفاقی اور چار صوبائی اسمبلی وزرا ء نے کہا تھا کہ ہم سب معاملات کو کنٹرول کر لیں گے اور فیصل آباد کے استعفوں کے بعد کوئی استعفی نہیں آئے گا ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلسلہ اگر نہ رو کا گیا تو حالا ت مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق سول خفیہ ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ختم نبوت ﷺ کے ہونے والے جلسوں میں مزید استعفے آنے کا امکان ہے اور سب سے زیادہ استعفے ملتان کے جلسوں میں آنے کا امکان ہے اور لاہور میں ہونے والے جلسوں میں بھی ایسی تحریک بن جائے گی کہ ( ن) لیگ کے ارکان کا گھر سے نکلنا مشکل ہو جائے گا جبکہ شہباز شریف نے اس سول خفیہ ادارے کی رپورٹ پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وزرا ء پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ایک موقع پر یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر یہ بات مان لیتے تو آج یہاں تک نوبت نہ پہنچتی کیونکہ مسلم لیگ ن کے لئے ان حالات میں بھی جانا دشوار نظر آ رہا ہے ۔

 
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :