گورنر سندھ کی چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالے سے تعاون کی پیش کش

بدھ 13 دسمبر 2017 11:27

گورنر سندھ کی چین کی جامعات کو سی پیک کے حوالے سے تعاون کی پیش کش
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے چین کی جامعات کو بطور چانسلر صوبہ کی جامعات کی جانب سے سی پیک کے حوالے سے تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صوبائی جامعات سیمینارز، ورکشاپس اور دیگر ذرائع سے سی پیک کے فروغ اور اس کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے چین کی جامعات سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 80 رکنی وفد کے اعزاز میں حمید ہارون کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفد کی قیادت چیمبر کے صدر ینگ ژیہائی نے کی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سی پیک حقیقی معنوں میں پاکستان سمیت پورے خطہ کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی سپر پاور ہے اور پاکستان اس کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں تیز رفتار معاشی ترقی کے دور کا آغاز ہو گا۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ اس ضمن میں پہل کرنے والا صوبہ بن گیا ہے جس نے چین کی جامعات کو یہ پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :