2018 میں آنے والی بالی وڈ کی نئی فلمیں

بدھ 13 دسمبر 2017 11:24

2018 میں آنے والی بالی وڈ کی نئی فلمیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) بالی وڈ کی 2018ء کی میں نئی آنے والی فلمیں دھوم مچانے کے تیاریوں کے مراحل میں ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز کی نئی بالی وڈ فلم ’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ میں بھارتی سینما کے دو بڑے نام امیتابھ بچن اور عامرخان کو لوگ پہلی بار سکرین شیئر کرتے دیکھ سکیں گے۔ یہ فلم اگلے سال 7 نومبر کو ریلیز ہونے ہو گی جس میں کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ نے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گی۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم جس کا نا م ابھی فائنل نہیں کیا میں ایک بونے کا کردار نبھا ئیں گے۔ فلم 21 دسمبر 2018 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بالی وڈ کی بلاک بسٹر سپنس تھرلر، ’ریس‘ سیریز کی نئی فلم ’’ریس3‘‘ 2018ء میں عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں سلمان خان ، جیکولن فرنینڈس، ڈیزی شاہ، بوبی دیول اور ثاقب سلیم اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔

اپنے مختصر سے فلمی کیرئیر میں غیرمعمولی فلمیں کرکے اپنی شناخت بنانے والی عالیہ بھٹ کو ان کے مداح نئے سال میں نئی فلم ’’راضی ‘‘میں دیکھ سکیں گے۔راضی میں عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کی جوڑی کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔ میگھنا گلزار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 11 مئی 2018 کو ریلیز ہو گی۔بالی وڈ کے رومینٹک کم ایکشن ہیرو، ورون دھون کی فلم ’اکتوبر‘ اکتوبر میں نہیں بلکہ 13 اپریل 2018 کو پیش کی جائے گی۔

میگا بجٹ فلم ’زیرو پوائنٹ ٹو‘ میں بالی وڈ کے دو میگا سٹار رجنی کانت اور اکشے کمار سلور سکرین پر اپنے جوہر دکھائیں گے۔فلم ’زیرو پوائنٹ ٹو‘ میں، ایشوریہ رائے بچن رجنی کانت کی ہیروئن ہیں۔ فلم کو 450 کروڑ روپے بجٹ کے ساتھ بالی وڈ کی مہنگی ترین فلم کہا جا رہا ہے۔ فلم کی ریلیز ڈیٹ کا باقاعدہ اعلان تو نہیں کیا گیا۔ تاہم، ذرائع کے مطابق، 27 اپریل 2018 کو فلم کی ریلیز متوقع ہے۔

اجے دیوگن اور الینا ڈی کروز کی فلم ’’ریڈ‘‘ سچے واقعہ پر مبنی ہے جس میں اجے دیوگن 80 کے عشرے کے ایک انکم ٹیکس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم ریڈ 16 مارچ 2018 کو ریلیز ہوگی۔نئی آنے والی فلم ’’پیڈ مین‘‘ میں اکشے کمار نے ٹائٹل رول ادا کیا ہے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سونم کپور، رادھکا اپتے اور دیگر پر مشتمل ہے۔ پیڈ مین 26 جنوری کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :