چوہدری غلام حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کا آئندہ لائحہ عمل بیان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 دسمبر 2017 11:18

چوہدری غلام حسین نے ڈاکٹر طاہر القادری کا آئندہ لائحہ عمل بیان کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ بدھ کے دن ملک بھر سے ڈاکٹر طاہر القادری کی تنظیمی جماعت کے وکلا ان کے ہیڈ آفس میں جمع ہو رہے ہیں۔ ان وکلا سے مشاوررت کی جائے گی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو کون کون سے طریقوں سے پکڑنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس ضمن میں مشاورت کریں گی کہ قاتلوں کو حتمی انجام تک پہنچانے کے لیے ریلی دھرنا یا بھوک ہڑتال میں سے کیا کرنا چاہئیے۔

انہوں نے تہیہ کر لیا ہے کہ جب تک قاتلوں کے خلاف مقدمے حتمی شکل اختیار نہیں کریں گے یا انہیں برطرف نہیں کیا جائے گا وہ سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ جس پر ساتھی اینکر سعید قاضی نے کہا کہ یہ لوگ ہزار تو کیا لاکھ وکیل بلا لیں تب بھی جب تک یہ حکومت اور انتظامیہ موجود ہے یہ کچھ نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :