آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری، بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 13 دسمبر 2017 10:10

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب لاہور، ساہیوال، سرگودھا، چکوال، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، سوات، دیر، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 33 ملی میٹر اورمالم جبہ میں 10 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔