مسلم لیگ (ن) ہی لوگوں کی حقیقی خواہش ہے اور آئین اور عوام کی بالادستی کے لیے کوشاں ہے‘ کراچی میں امن و امان کی بحالی کا سہرا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سر ہی جاتا ہے‘ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت

بدھ 13 دسمبر 2017 01:12

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی لوگوں کی حقیقی خواہش ہے اور آئین اور عوام کی بالادستی کے لیے کوشاں ہے‘ کراچی میں امن و امان کی بحالی کا سہرا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سر ہی جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صوبائی جنرل سیکرٹری محمد شاہ کی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو لوگوں کی حقیقی خواہش ہے اور آئین اور عوام کی بالادستی کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا ٹکڑے ٹکڑے ہونا اس کے کارکنوں کو بھی پریشان کر گیا ہے اور یہاں تک کہ وہ اپنی وابستگیوں کے متعلق بھی فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم کراچی جیسے بڑے شہر جو کہ ہمارے ملک کا فخر بھی ہے میں امن و امان کی بحالی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اور یہاں امن و امان کی بحالی کا سہرا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے سر ہی جاتا ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں تبدیلی کا دعوٰی صرف کاغذی کارروائی تک ہی محدود ہے جبکہ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے لوگوں کو بھی خیبرپختونخواہ میں جانا چاہیئے اور کے پی کے حکومت کی ڈسپوزایبل تبدیلی کا معائنہ کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے لوگوں کو گمراہ کرنے کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا اور اس کی اختیار کی گئی پالیسیاں اس کے قول و فعل کے تضاد کا واضع عکاس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پشاور میٹرو بس سروس کے لیے شہر کے درختوں کو اکھاڑا جا رہا ہے۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کراچی میں ایک ورکر کنونشن کرنے جا رہی ہے جس میں تمام پارٹی ورکرز اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔