دیہا تو ں میں صفا ئی ،سیو ریج کا کلچر پر وان چڑ ھنے کے ساتھ معیا ر زند گی بھی بلند ہو گا ،نادرچٹھہ

بدھ 13 دسمبر 2017 01:12

ملتان ۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ صا ف دیہا ت پروگرام کے ذریعے جلالپو رپیر والا اور شجا ع آ با د سمیت ضلع کے دیہی علاقو ں کے چپے چپے سے گند گی صا ف کی جا ئے گی ۔اس انقلابی منصوبے سے دیہا تو ں میں صفا ئی اور سیو ریج کا کلچر پروان چڑھنے کے ساتھ معیا ر زند گی بھی بلند ہو گا ۔

انہو ں نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئر مین کو مکمل بااختیار بنا کر صفائی کا ٹھیکہ دینے کا مجاز بنایا گیا ہے تا کہ مستقل بنیادوں پر دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز شجا ع آباداور مخد وم رشید کا دو رہ کر تے ہوئے بلد یا تی نمائند وں سے ملاقات میں کیا۔ ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر فنا نس ارشد گوپا نگ ،اسسٹنٹ کمشنر شجا ع آ با د عبدالر ئو ف اور اسسٹنٹ کمشنر صد ر کاشف ڈو گر بھی انکے ہمر اہ تھے ۔

(جاری ہے)

نادر چٹھہ نے اس موقع پر یونین کونسلز کے سیکر ٹر یز کو بتا یا کہ حکو مت پنجاب کی جانب سے مخصوص کردہ سافٹ ویئر کے ذ ریعے صفا ئی آ پر یشن کی تصاویر اپ لو ڈ کی جائیں گی جس کی نگر انی پنجا ب انفارمیشن ٹیکنا لو جی بورڈ کر ے گا اسی کارکر دگی کی بنیا د پرٹا پ 5 اضلاع کوخصوصی انعام سے نوا زا جا ئے گا ۔تما م یونین کونسلز کا عملہ اپنے علاقوں میں نیک نیتی سے کو ڑا کر کٹ اٹھا ئے اور عوام کو ریلیف دے۔دریںا ثنا ء ڈ پٹی کمشنر نا در چٹھہ نے شجا ع آباد کی یونین کونسلز سکند ر آ با د مٹو ٹلی ،کو ٹلی نجا بت اور مخدوم رشید کے دیہی علاقو ں کا دورہ کیا اور اپنی نگر انی میں صفا ئی آ پر یشن کرایا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لوکل گورنمنٹ حسن کھا کھی کی جا نب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔