میران شاہ میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی سے ہے،تدفین لا ہور میں ہو گی

بدھ 13 دسمبر 2017 01:11

وہاڑی ۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) میران شاہ میں دہشت گردو ں کیساتھ لڑائی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی سے ہے ، شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید نواحی گائوں 160ای بی ماچھیوال کے رہا ئشی تھے ، شہیدکے تین بھائی اور ایک بہن ہے، اس مو قع پر ان کے والدمحمد سلیم نے کہا کہ شہید تمام بہن بھائیوں میں بڑے تھے ،میں اللہ کی رضا پر خوش ہوں اور مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ، یا د رہے کہ شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کی تدفین لا ہور میں کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :