خصوصی افراد کے عالمی دن کے منا سبت سے تقریب کا اہتمام

بدھ 13 دسمبر 2017 01:11

وہاڑی ۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء)خصوصی افراد کے عالمی دن کے منا سبت سے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام وہاڑی جمنیزیم میں رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہر امیر بخش تھے، تقریب میں اسپیشل ایجوکیشن کے مختلف اداروں کے طلباء وطالبات نے ٹیبلو پیش کرتے ہوئے خصوصی بچوں میں پائی جانے والی صلاحیتوں کو اجا گر کیا ، تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہر امیر بخش نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے میں قطعی بوجھ نہیں ان بچوں کو ہماری توجہ اور محبت کی ضرورت ہے توجہ اور رہنمائی سے ان بچوں کی صلاحیتوں کو اجا گر کرکے انہیں بھی نا رمل بچوں کی طرح معاشرے کے لیے مفید بنا یا جا سکتا ہے ،تقریب میں بچوں کی پرفارمنس کو شرکاء نے سراہا اور دل کھول کر داد دی، تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر رائے اختر اظہر اور خاتون سماجی کارکن نوشین ملک بھی شر یک تھیں۔