شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ حکومت صوبہ کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے،ملک سکندر ایڈووکیٹ

بدھ 13 دسمبر 2017 01:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ہم شروع دن سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ حکومت صوبہ کی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے اور جن لوگوں کو اقتدار میںلایا گیا تھا وہ عوام کے منتخب کردہ ووٹوں سے نہیں بلکہ کسی اور کے کہنے پر لایا گیا جیسے ان کو اقتدار ملا تو ان لوگوں نے کرپشن کو فروغ دیا جمعیت علماء اسلام کے خدشات درست ثابت ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے صوبائی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ افسوس اس بات پر ہے کہ جو خدشات اور تحفظات ہم موجودہ حکومت کے حوالے سے رکھتے تھے یہاں کی سیاسی جماعتوں کے بجائے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے موجودہ حکومت کو ملک کی کرپٹ ترین حکومت قرار دیا اس لئے اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر اور بلوچستان کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں اب اپنے مفادات حاصل کرنے کے بعد ان کا اتحاد بکھرنے والا ہے اور اب حکومت میں شامل ہرسیاسی جماعت شریف بننے کی کوشش کررہی ہے جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دیں گے اور عوام آئندہ انتخابات میں ان قوم پرستوں کو ووٹوں کے ذریعے شکست دیں گے ۔