لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی تجاوزات کے آپریشن کو تیز کردیا گیا

بدھ 13 دسمبر 2017 01:11

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیرقانونی تجاوزات کے آپریشن کو تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز اینٹی انکروچمنٹ افسر احسان میمن، رجب ابڑو، ٹریفک سارجنٹ امداد شیخ نے عملے کے ہمراہ شہر کے مچھلی مارکیٹ، پاکستانی چوک، جناح باغ چوک، رائل روڈ سمیت دیگر علاقوں میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کے سامنے رکھے ہوئے سامان کو ضبط کرلیا۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے شہریوں کو عملے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔