شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ

بدھ 13 دسمبر 2017 01:11

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس ہوا جس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی دسویں برسی 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی صدر عبدالفتاح بھٹو، سیکریٹری جنرل خیر محمد شیخ، اطلاعات سیکریٹری محمد علی بگھیو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر کے حوالے سے جیالوں کی آمد کے موقع پر سیکورٹی، پانی، لائٹنگ سمیت دیگر انتظامات مکمل کرتے ہوئے میڈیکل کیمپس قائم کئے جائیں گے۔

اس ضمن میں 16 دسمبر کو گڑھی خدابخش بھٹو میں پیپلز پارٹی کی ڈویزنل اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو، ڈویزنل صدر میر اعجاز علی جکھرانی، اطلاعات سیکریٹری معشوق علی جتوئی اور دیگر شرکت کریں گے۔ اجلاس میں کارکنان کو ہدایت کی گئی کہ وہ 15 دسمبر کو ملتان میں منعقدہ جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرکے جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ عنوان :