سیالکوٹ ٹینری زون کے ماحول دوست میگا پراجیکٹ کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا،ڈاکٹر فرخ نوید

بدھ 13 دسمبر 2017 01:10

سیالکوٹ ۔12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نویدنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سیالکوٹ ٹینری زون کے ماحول دوست میگا پراجیکٹ کو پایہء تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر ریاستی ادارے ٹینری زون کے قیام کے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کررہے ہیں ، پاکستان کی برآمدات کے اعتبار سے ٹیکسٹائل کے بعد چمڑے کی صنعت سب سے زیادہ زرمبادلہ کما کردے رہی ہے اورچمڑے کی مصنوعات کی برآمدت پاکستان کی کل برآمدی حجم کا 5.6فیصد ہے اور اس کی برآمدات کا حجم ایک بلین ڈالر سالانہ ہے ۔

یہ بات انہوں نے سیالکوٹ ٹینری زون میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ اور ٹینریوں کی منتقلی کے سلسلہ میں ورلڈ بینک کے وفد سے میٹنگ کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام اور صدر ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ ملک زاہد لطیف کے علاوہ سیالکوٹ ٹینری زون ایسوسی ایشن اور محکمہ ماحولیات کے مقامی حکام نے بھی شرکت کی ۔ڈی سی نے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ تین ارب 40کروڑاور70لاکھ روپے لگایا گیا ہے جس میں واٹر ٹرٹیمنٹ کی تعمیر اور تنصیب کیلئے 1ارب30کروڑ روپے درکار ہیں اتنی خطیر رقم کی فراہمی ایک چیلنج ہے جس کیلئے ورلڈ بینک کا خصوصی تعاون چاہیے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :