ژوب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا دیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 23:29

ژوب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا ..
ژوب(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):ژوب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا کر شہر کو بڑی تباہی سے بچا یا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

تخریب کاروں نے شہر کی معروف شاہراہ پر 10بم نصب کیے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز بر وقت کاروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ گئیں ۔بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے اپنی جان پر کھیل کر پل کے نیچے نصب 10بم ناکارہ بنا دئیے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔