سعودی عالم دین نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کو حرام قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 23:02

سعودی عالم دین نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ..
جدہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) سعودی عالم دین نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کو حرام قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور ترین کرپٹو کرنسی بٹ کوائن نے چند ہی ماہ میں اپنی قدر میں ریکارڈ اضافے کے باعث دنیا بھر کے ماہرین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کیا ہے۔ بٹ کوائن کی قدر اس وقت 18 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔

جہاں بٹ کوائن نے لوگوں کی بڑی تعداد کو بے حد متاثر کیا ہے وہیں کئی لوگ اور ماہرین اس کے شدید مخالف بھی ہیں۔ ناقدین کی رائے میں بٹ کوائن محض ایک فراڈ ہے جس کے باعث لوگوں کے اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ڈوب جائے گی۔ اس حوالے سے اب ایک سعودی عالم دین کا فتوی بھی سامنے آیا ہے۔ جدہ سے تعلق رکھنے والے عالم دین عاصم الحکیم نے کرپٹو کرنسی بٹ کوائن میں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کو حرام قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

عاصم الحکیم کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن ایک ایسی کرنسی ہے جسے قانون کے دائرے میں نہیں لایا جا سکتا۔ اس کرنسی کو غیر قانونی کاموں میں باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ حالیہ کچھ روز کے دوران اس کی قدر میں حیران کن اضافہ بھی قابل تشویش ہے۔ لہذا یہ کرنسی غیر قانونی ہے اور اس میں سرمایہ کاری کرنا حرام ہے۔ سعودی عالم دین کا ویڈیو بیان ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :