ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 12 دسمبر 2017 22:25

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک میں روپے کی قدر گھٹانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کے باعث انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 111 روپے تک جا پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ آئندہ بھی ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی ہونے کا امکان ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان بھی آنے والا ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث درآمدی لاگت بھی بڑھ جائے گی۔ اس باعث بیرون سے درآمد کی جانے والی اشیاء کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ اس تمام صورتحال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ ممکنہ طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اگلے ماہ سے کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :