Live Updates

عمران خان اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ،علی اسجد ملہی

ملک سے کرپشن اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 22:42

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر علی اسجد ملہی نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کر رہے ہیں ۔ اقتدار کے لئے جدوجہد ہوتی تو آج وزیر اعظم عمران خان ہوتے ۔ عمران خان 22کروڑ عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

پاکستان تحریک انصاف کی اصل جنگ کرپشن کے خلاف ہے ۔ ملک سے کرپشن اور ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ہی پاکستان کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ اور مسلسل جدوجہد کا نام ہے ۔ عمران خان نے سیاست عوام کی خدمت کے لئے شروع کی ہے اور انشاء اللہ عوام کی تائید و حمایت سے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔

عمران خان بہادری کے ساتھ قوم کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور ہماری قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے اور ہم عوام کی خدمت کے لئے جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں گے ۔ جمہوریت جسمانی طاقت سے نہیں بلکہ اخلاقی طاقت سے کی جاتی ہے ۔ عمران خان اقتدار میں آکر عوام کے لئے کام کریں گے اور پاکستان کے وسائل عوام پر خرچ کریں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :