فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میںپہلے خواتین سکوائش کورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

راولپنڈی ،ملتان اور لاہور کی میٹروبس حکومت پنجاب نے اپنے پیسوں سے بنائی کسی سے بھی میٹرو کے لیے قرضہ نہیں لیا، اگر کسی نے ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو وہ ترقی کی بنا پر ہم سے مقابلہ کرئے، حنیف عباسی کا تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 22:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ راولپنڈی ،ملتان اور لاہور کی میٹروبس حکومت پنجاب نے اپنے پیسوں سے بنائی کسی سے بھی میٹرو کے لیے قرضہ نہیں لیا انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ہمارا مقابلہ کرنا ہے تو وہ ترقی کی بنا پر ہم سے مقابلہ کرئے 3000ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گریڈسٹیشن میں شامل کردی گئی ہے جب کہ اپریل 2018 تک مزید6600میگا واٹ نیشنل گریڈ سٹیشن میں شامل کردی جائے گئی جس سے ملک سے لوڈ شنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے پہلا ویمن سکوائش کورٹ کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وائس جانسلر پروفیسر ڈاکٹرثمینہ امین قادر چیئرپرسن سپورٹس کمیٹی ڈاکٹر بشرہ عنایت راجہ،ڈویژن سپورٹس آفیسر وقار ملک ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وحید بابر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹی ایم یوراشد چوہان،ڈی ڈی ایم یوایم ایس محمد حسنین اور طالبات کی بڑی تعداد نے تقریب میںشرکت کی۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پنجاب میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 13ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس میں 70فلڈکرکٹ گرونڈ 25اسٹوٹرف ہاکی گراونڈ ،سکوائش ،باسکٹ بال اور جمنازیم جیسے کھیل کی 161 سکیموں میں سے 70سکیمیں 23 مارچ تک مکمل ہو جائیں گی ۔محمد حنیف عباسی نے کہا کہ یہ سکوائش کورٹ 28فروی 2018تک تعمیر ہوجائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اگلے مالی سال میں فاطمہ جناح یونیورسٹی میںوالی بال کورٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت طا لبات کوہمیشہ جدید سہولیات فراہم کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سکوائش کورٹ صرف فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طا لبات تک محدود نہیں بلکہ پورے ملک کی خواتین سمر کیمپ میں اس سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرنے حکومت پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکوائش کورٹ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طا لبات کے لیے بہت عظیم تحفہ ہے۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طا لبات تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی بہت آگے ہیں،کھیل طالب علم کی زندگی کا لازمی حصہ ہے اور جسمانی ورزش اور کھیل نوجوان نسل کو ذہین اور صحت مند بنانے کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہیں۔خطاب کے آخر میںپروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادرنے چیئرمین سٹیرنگ کمیٹی محمد حنیف عباسی کا شکریہ ادا کیا ۔