چکری روڈ پر وین حا دثے میںجاںبحق ہو نے والی07افراد کے لو احقین میںڈھا ئی ڈھائی لا کھ روپے کے امد ادی چیکس کی تقسیم حکو متی امداد لو احقین کے ساتھ اظہا ر یک جہتی کا مظہر ہے،طلعت محمود گوندل

منگل 12 دسمبر 2017 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی طلعت محمو د گو ندل نے چکری روڈ پر حادثے کا نشا نہ بننے والی ویگن اور اسکے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کے لو احقین میںحکومت پنجاب کی جانب سے امدادی چیک تقسیم کر تے ہو ئے کہا کہ اگر چہ قیمتی انسا نی جا نوں کے ضیا ع کا کو ئی نعم البدل نہیں تا ہم حکو مت پنجاب کی جا نب سے جان کی با زی ہا رنے والوںکے لوا؂حقین کوڈھائی ڈھا ئی لا کھ رو پے دئیے جا رہے ہیں جس کا مقصد د کھی خا ندا نوں کی اس با ت کا یقین دلا نا ہے کہ ہم ان کے غم میں بر ا بر کے شر یک ہیں اور انہیں بے سہارا نہیںچھو ڑا جا ئے گا نیز یہ کہ حکو مت کی جانب سے ٹریفک حا دثات کی ممنکہ روک تھام کے لئے مو ثر ٹریفک پلان مر تب کیا جا رہا ہے اور اس کے علا وہ پبلک ٹرا نسپو رٹ کے معیار کوبھی بہتر بنا نے کے لئے کو شاں ہیں تا کہ حا د ثات کی شر ح کو کم سے کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے ڈ پٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میںسات جا ں بحق افرد کے لو احقین میں امدا دی چیک تقسیم کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر ایڈ یشنل سیکرٹری آر ٹی اے،اے سی سٹی ملیحہ جمال، د یگر متعلقہ افسران اور متو فعیوںکے لو ا حقین کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔اس مو قع پرسوگوار لو احقین سے بات کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر طلعت محمو دگو ند ل نے مز ید کہا کہ آئے روز کے ہو نے والے یہ ٹریفک حا د ثات زیا دہ تر پبلک ٹرا نسپو رٹ کی نا گفتہ بہ حالت یا ڈ را ئیور کی غیر ذ مہ دا ری کے باعث ہو تے ہیں اور کئی قیمیتی انسا نی جانیںان کی نذ ر ہو جا تی ہیں۔

انہوں نے ٹر یفک پو لیس حکا م کو بھی ہد ایت کی کہ ڈرا ئیور حضرات کوٹر یفک قو انین میں عمل پیراکروایا جا ئے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیںپا بندکیا جا ئے کہ وہ با قا عد گی سے اپنی گا ڑی کا معا ئینہ کرا کر فٹنس سر ٹیفیکیٹ حا صل کر یں۔ڈپٹی کمشنرنے لواحقین کو تسلی د یتے ہو ئے دعا کی کہ اللہ ر ب العز ت مر نے والوں کو جنت میں اعلیٰ درجہ عطا کر یںاور ان دکھی خا ندا نوں کو صبر جمیل عطا کریں۔لواحقین کی جا نب سے عمر دارز،را شدہ بی بی،صفیہ بی بی،صفدر عباس،محمدشریف، نذیراں بی بی اوروا لدہ محمدما جد نے ڈھا ئی ڈ ھائی لا کھ کے امدادی چیک و صول کئے ۔