جڑانوالہ ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا

منگل 12 دسمبر 2017 22:42

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء)تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں 466گ ب کا رہائشی غلام مصطفیٰ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر تاندلیانوالہ سے ستیانہ جا رہا تھا کہ راستہ میں سامنے سے آنے والا تیز رفتار ٹرک ڈرائیورنے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

اطلاع پر پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔