جڑانوالہ ،دوران ڈیوٹی ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے کرنٹ لگنے کے باعث لائن مین جاں بحق

لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، متوفی 7بچوں کا باپ اور تین ماہ بعد ریٹائرڈ ہونے والا تھا

منگل 12 دسمبر 2017 22:42

جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء)دوران ڈیوٹی ٹرانسفارمر کی مرمت کرتے کرنٹ لگنے کے باعث لائن مین جاں بحق۔ متوفی 7بچوں کا باپ اور تین ماہ بعد ریٹائرڈ ہونے والا تھا ، واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی گائوں 237گ ب کا رہائشی اصغر علی جو لاہور روڈ سب ڈویژن فیسکو میں بطور لائن مین ڈیوٹی سرانجام دیتا تھا گزشتہ روز چک نمبر 239گ ب بستی اوڈاں میں ٹرانسفارمر ٹھیک کر رہا تھا کہ اسی دوران اس کا بازو بجلی لٹکتی تاروں سے چھو گیا اور طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ متوفی 7بچوں کا باپ اور تین ماہ بعد ریٹائرڈ ہونے والا تھا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔