اینٹی نارکوٹکس فورس نے بلوچستان میں کھربوں روپے کی منشیات نذر آتش کر دیں

منگل 12 دسمبر 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ، فرینٹئر کوربلوچستان، ایکسائر اینڈ ٹیکسیشن کوئٹہ اور پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے کچھ موڑ ایریا میں منشیات کو نذر آتش کرنے کی مشترکہ تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ(ہلال امتیاز ملٹری، تمغہٴ بسالت)صاحب تھے۔

اس موقع پر منشیات کی ایک بڑی مقدار کو جلا کر تلف کیا گیا ۔اس منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میںکھربوں روپے ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اِس سال اے این ایف اور ایف سی بلوچستان کی مشترکہ کارروائی کے ذریعے ضلع لورالائی اور قلعہ عبدالله کے مختلف علاقوں میں128 ایکڑ پر موجود پوست کی فصل کو بھی تلف کیا گیا جبکہ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کی جانب سے فرنٹئیر کور بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع قلات کی تحصیل خالق آباد (منگوچر )میں 279ایکڑ رقبے پر پھیلی بھنگ کی فصل کو تلف کرکے ذمہ دارا ن کیخلاف قانونی کارروائی کاآغاز کیاگیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں منشیات کی ایک بڑی مقدار کو بننے اور ملک میں پھیلنے سے روک دیا گیا۔ علاوہ ازیںسال2017ئ؁ کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کی118کامیا ب چھاپوں کے نتیجے میں تقریباً 144 ٹن منشیات پکڑی گئی اور 57 ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔آج جلائی جانے والی منشیات کی مقدارکی تفصیل درج ذیل ہی:-o 110 ٹن چرس،o 55 ٹن افیون،o 23 ٹن ہیروئن،o 9 ٹن مارفین،o 3 ٹن ایمفٹامائن،o 379 کلو گرام کوکین، o 4.5 ٹن امونیم کلورائیڈ،o 522 لیٹر ایسٹون،o 4205 لیٹر ایسٹک این ہائیڈرائڈ ،o 593 لیٹر اسپرٹ امونیا ،o 1404 لیٹر دیگر ممنوعہ کیمیکل،o 380.5 لیٹر/بوتل شراب۔

تقریب میںقانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :