جسمانی طور پر معذوری کے شکار افراد کی بحالی اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا ، وزیر اعلی بلوچستان

معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد فردبنانے کے لئے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی، محکمہ سماجی بہبود کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبہ بھر میں معذور افراد کا ڈیٹا جمع کرنے اور معذور افراد کی بحالی اور روزگار کی فراہمی کے لئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت

منگل 12 دسمبر 2017 22:41

جسمانی طور پر معذوری کے شکار افراد کی بحالی اور انہیں باعزت روزگار ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ جسمانی طور پر معذوری کے شکار افراد کی بحالی اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا اور معذور افراد کو معاشرے کا کار آمد فردبنانے کے لئے ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار نے انہوں آواز معذوران بلوچستان کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، جسے وزیر اعلیٰ نے خصوصی طور پر سیکرٹریٹ مدعوکیا تھا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اور سیکرٹری سوشل ویلفیئربھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معذور افراد کسی طور پر معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ کسی بھی جسمانی عضو کی معذوری کے باوجود وہ قدرتی طور پر صلاحیتوں کے عامل افراد ہیں اور ان کی ان صلاحیتوں کو صوبے کی ترقی کے لئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے صوبہ بھر میں معذور افراد کا ڈیٹا جمع کرنے اور معذور افراد کی بحالی اور روزگار کی فراہمی کے لئے سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملازمتوں میں معذور افراد کے لئے مختص کوٹہ میں اضافہ کا اعلان اسمبلی فلور پر کیا تھا اور مختص کوٹے پر معذور افراد کی ملازمت کو یقینی بنایا جائیگا جس کے لئے تمام محکموں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ وفد نے توجہ و ہمدری سے ان کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ور اپنا جاری احتجاج اور بھوک ہڑتالی کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ دریں اثنا وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے معذور افراد کی ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اور ان کا احتجاج ختم کروایا۔

متعلقہ عنوان :