وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شمالی وزیرستان واقعہ کی شدید مذمت

فائرنگ کے واقعہ میںپاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر دلی رنج وغم اور شہیداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار ، دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے، نواب ثناء اللہ زہری

منگل 12 دسمبر 2017 22:41

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی شمالی وزیرستان واقعہ کی شدید مذمت
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ میںپاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر دلی رنج وغم اور شہیداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گرد ی کی جنگ میں دھرتی کے دو مزید سپوتوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، ملک و قوم کی حفاظت کے لئے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیںگی اور دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ہیروز پر فخر ہے ، اس کم عمری میں عظیم رتبہ پانا ہرکسی کے حصہ میں نہیں آتا قوم کو انکی بہادری اور جرات پر فخر ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری بہادر افواج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے آفسران اور جوان اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردی کی جنگ میں مصروف ہیں۔ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے اور بچے کچے دہشت گردوں کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے شہیداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔