مردان کا خان بابا پہلوان فراڈیہ نکلا ،400کلو وزن اٹھانے کی ویڈیو بھی جعلی نکلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 12 دسمبر 2017 22:15

مردان کا خان بابا پہلوان فراڈیہ نکلا ،400کلو وزن اٹھانے کی ویڈیو بھی ..
مردان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 12دسمبر 2017ء ):مردان کا خان بابا پہلوان جعل ساز نکلا ۔400کلووزن اٹھانے کی جعلی ویڈیو بنا کر پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں خود نمائی کا جنون اس قدر بڑھتا جا رہا ہے کہ ہم بسا اوقات خود نمائی کے شوق میں ایسے ایسے کام بھی کر جاتے ہیں جن کے اثرات انتہائی منفی اور دور رس ہوتے ہیں ۔خود نمائی کا یہ شوق ہماری ذاتی بدنامی کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بدنامی کا مسئلہ بھی بن جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسا ہی خود نمائی کا جنون مردان کے خان بابا پہلوان پر طاری ہوا جس نے انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چمئین شپ میں 400کلو گرام وزن اٹھانے کا نہ صرف جھوٹا دعویٰ کیا بلکہ اس کی جعلی ویڈیو بھی بنوا دی اور گرافکس کی مدد سے ایسے ظاہر کیا گویا وہ خود اس مقابلے میں شریک ہے اور معروف خبر ی ادارے سی این این پر وہ خبر براہ راست چل رہی ہے اور لوگ تالیاں بجا کر اسکی طاقت کی داد دے رہے ہیں ۔اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آنے کے بعد کچھ قومی چینلز نے اس ویڈو کو بنیاد بنا کر خبر بنا ڈالی اور 3سے 4بین الاقوامی اخبارات نے اس کے انٹر ویو بھی شائع کئیے مگر یہ ڈرامہ آکر کار بے نقاب ہوا اور پوری قوم کو ایک فرد کی خود نمائی کے شوق نے شرمند ہ کر دیا ۔