پنجگو ر میں تیز رفتار پک اپ الٹنے سے ڈرائیور جاں بحق،سبی سے ایک شخص کی نعش برآمد ،حب میں فائرنگ سے چوکیدار زخمی

منگل 12 دسمبر 2017 22:41

پنجگور+سبی+حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پنجگو ر میں تیز رفتار پک اپ الٹنے سے ڈرائیور جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے ،جبکہ سبی کے مکرا نی محلہ کے علا قے میںکان سے ایک شخص کی نعش بر آ مد کر لی گئی ہے حب میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے چو کیدار زخمی ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پنجگو ر میں قو می شاہرا ہ N85 پر سورا ب سے پنجگور آتے ہوئے کلی سوردو کے قریب تیز رفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے ڈرائیور گل محمد ولد نبی بخش جان بحق ہو گیا ہے جو سوراب کا رہائشی بتا یا جا رہا ہے جاں بحق ڈرائیور کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے لئے سول ہسپتال پنجگور منتقل کر دیا گیا ہے ۔

دوسری جا نب سبی کے مکرانی محلہ رند بلوچ اسٹریٹ میں دکان سے ایک شخص کی نعش برآمد کر لی گئے ہے جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متو فی کی شناخت نیاز محمد کے نام سے ہوئی ہے ان کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کر دیا گیا ہے ۔ادھر حب کے تھا نہ گڈا نی کی حدود میںحبکو کے علاقے میں واقع ہارون فارمز میں کام کرنے والے چوکیدار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میںچوکیدار غازی خان شدید زخمی ہوگیا ہے جو آدم گوٹھ گڈانی کا رہائشی بتا یا جا رہا ہے ۔