اینٹی نارکوٹکس فورس نے سینکڑوں ٹن کھربوں روپے کی منشیات نذرآتش کردی گئی

رواں سال کے دوران 128ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست اور279ایکڑ پر پھیلی بھنگ کی کاشت تلف کی گئی

منگل 12 دسمبر 2017 22:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے سینکڑوں ٹن پر مشتمل کھربوں روپے کی منشیات نذرآتش کردی گئی ،رواں سال کے دوران 128ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست اور279ایکڑ پر پھیلی بھنگ کی کاشت کو تلف کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ،فرنٹیئرکور بلوچستان ،ایکسائز اینڈٹیکسیشن کوئٹہ اور پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں دوران برآمد کی گئی سینکڑوں ٹن منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب منعد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے ،اس موقع پر بڑی تعداد میں منشیات کو جلا کر تلف کیا گیا تلف منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کھربوں روپے تھی ،رواں سال اے این ایف اور فرنٹیئرکوربلوچستان کی جانب سے مشترکہ کارروائیوں کے دوران لورالائی اور قلعہ عبداللہ میں 128ایکڑ پر کاشت کی گئی پوست کی فصل ،جبکہ قلات کی تحصیل خالق آباد (منگوچر) میں 279ایکڑ رقبے پر پھیلی بھنگ کی فصل کو تلف کیا گیا ،رواں سال کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے 118کامیاب چھاپوں کے دوران 212ٹن منشیات برآمدکرکے 57ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اینٹی نار کوٹکس فورس کی جانب سے کارروائیوں میں برآمد منشیات میں 110ٹن چرس ،55ٹن افیون ،23ٹن ہیروئن ،9ٹن مارفین ،3ٹن ایمفٹامائن ،379کلو گرام کوکین 4.5ٹن ایمونیم کلورائیڈ380.5لیٹر بوتل شراب شامل ہے جبکہ کیمیکل میں 522لیٹر ایسٹون ،4205لیٹرایسٹک اینڈ ہائیڈرائڈ ،593لیٹر اسپرٹ امونیا ،1404لیٹر دیگر ممنوعہ کیمیکل شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :