ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی جاری

منگل 12 دسمبر 2017 22:39

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن بلوچ ، اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمعہ داد مندوخیل کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے پھشک باغبانہ یں نرسالدار شاہد اسلم نے کی نگرانی لیویز ٹیم کاروائی کرتے ہوے اشتہاری ملزم مگسی و لد جان محمد کو گرفتار کرلیا ڈپٹی کمشنر خضدار سہیل الرحمن نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا ایسے افراد معاشرہ کے دشمن ہیں ان کی گرفتاری قانوں کے ہاتھ میں آنے سے امن پسند شریف شہریوں کو سکون کے سانس لینے کا موقع ملیگا خضدار للیویز نے قیام امن کے لئے ہمیشہ بیشن بہا قربانیاں دی ہے اور اب بھی لیویز فورس اپنے ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے مستعدی کے کام کررہا ہے احساس ذمہ داری کرنے والے اچھی کارکردگی کے مظاہرہ کرنے والے لیویز کے جوانوں کا ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔