کیسکو خضدار کی جانب سے خضدار کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک ،فیڈرز سنگل فیس کرنے کے بعد شہری اذیت کا شکار

خضدار میں بجلی کی نظام کو بہتر بنایا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے،سڑکوں پر نکل کرغیرمعینہ مدت کیلئے مین آرسی ڈی روڈ ٹر یفک کیلئے بند کردیں گے،عوامی حلقوں کامطالبہ

منگل 12 دسمبر 2017 22:39

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) کیسکو خضدار کی جانب سے خضدار کے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک تمام فیڈروں کو سنگل فیس کرنے کے بعد خضدار کے شہری بد ترین اذیت کے شکار ہیں کیسکو خضدار وصولی کم ہونے کا بہانہ کرنے خضدار کے عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے علاقہ کے لوگوں کے آہ فغان کے باوجود ان کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے علاقہ سے منتخب عوامی نمائندے بھی اس صورت حال پر چپ کی چادر تانی ہوئی ہیں جس پر عوام کا ان لوگوں کے بارے میں شدید رد عمل سامنے آرہا ہے دوسری جانب بجلی کے سنگل فیس ہونے کی وجہ سے خضدار کے شہریوں کے فریج ڈی فریزر ، پانی گرم کرنے گیزر ، پانی نکالنے کے موٹر ، سمر سیبل جل جانے کی وجہ سے لوگوں کے ہزاروں روپیہ کے برقی آلات جل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار میں بجلی کی نظام کو بہتر بنایا جائے بصورت دیگر وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوکرسڑکوں پر نکلیں گے اور غیرمعینہ مدت کیلئے مین آرسی ڈی روڈ ٹر یفک کیلئے بند کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :