ریسکیو ٹیم نے دو ہفتہ کی جدو جہد کے بعد پانی کے بور میں گرنے والی بچی کی لاش نکال لی

اگر جد ید آلات سے کام لیا جاتاتو ممکن تھا کہ میری بچی زندہ نکل جاتی اور اس کی زندگی بچ جاتی،والدین

منگل 12 دسمبر 2017 22:39

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) ریسکیو ٹیم نے دو ہفتہ کی جدو جہد کے بعد گذشتہ شب پانی کے بور میں گرنے والی بچی کی لاش نکال لی، والدین کے بچی کی زندہ نکلنے کے امیدوں پر پانی پھر گیا بچی کی لاش نکلتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا ہر ایک آنکھ اشک بار تھا بچی کے والدین غم سے نڈہا ل تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وڈھ کے علاقہ درکھالو میں 12 دن قبل پانی کے بور میں گرجانے والی 10سالہ بچی زلیخہ کی لاش 12 دن تک کی جدو جہد کھدائی ریسکو کرنے کے بعد نکالدی گئی 130فٹ گہرا کویں سے جب بچی کی لاش نکالی گئی رات کے تین بجے ہونے کے باوجود علاقہ کے لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے جیسے ہی بچی کی لاش ریسکو ٹیم نے نکالدی تو ہر طرف سے رونے آہوں و سسکیوں کی آواز بلند ہونے لگے والدین اپنے بچی کی لاش دیکر سکتے میں چلے گئیں جبکہ ہر طرف سے رونے کی آوازیں بلند ہونے لگیں نماز جنازہ میں تحصیلدار اورناچ عبد اللہ مینگل علاقہ کے معتبرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی 10 سالہ زیلخہ کے والد عبد اللہ بلوچ نے ریسکو ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر جد ید آلات سے کام لیا جاتاتو ممکن تھا کہ میری بچی زندہ نکل جاتی اور اس کی زندگی بچ جاتی،تاہم اس طرح کے تعاون پر وہ خضدار انتظامیہ ریسکو ٹیم و دیگر ہمدردی کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :