گورنر محمد خان اچکزئی کاشمالی وزیرستان میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید ااور سپاہی بشارت کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار

منگل 12 دسمبر 2017 22:39

گورنر محمد خان اچکزئی کاشمالی وزیرستان میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے دہشت گردی کے حملے میں شمالی وزیرستان میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید ااور سپاہی بشارت کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک مذمتی بیان میں گورنر نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر آفیسران اور سپاہیوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور ان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں پائیدار امن قائم ہواہے جس سے پوری قوم ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگی۔

گورنر بلوچستان نے شہداء کے ورثاء سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے انہوں شہداء کے بلنددرجات کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :