ہمیں سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ،ا ن کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان قائم ہوا ،

جو قومیں اپنے شہداء کو یادر کھتی ہیں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا، بلوچستان سے نوجوانوں کی پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر سیکورٹی اداروں میںشمولیت نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کیلئے خوش آئند ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی ایف سی کے شہید اہلکار کے والد ہاشم خان سے ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 22:38

ہمیں سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ،ا ن کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر ہے جن کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان سمیت ملک بھر میں امن وامان قائم ہوا ، جو قومیں اپنے شہداء کو یادر کھتی ہیں انہیں کوئی شکست نہیں دے سکتا، بلوچستان سے نوجوانوں کی پاک فوج، فرنٹیئر کور اور دیگر سیکورٹی اداروں میںشمولیت نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کیلئے خوش آئند ہے۔

وہ منگل کو ایف سی کے شہید اہلکار کے والد ہاشم خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل ندیم انجم بھی موجود تھے۔ ہاشم خان جن کا تعلق لکی مروت سے ہے ان کے دوبیٹوں جو ایف سی اہلکار تھے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دی جبکہ اب ان کے والد ہاشم خان نے اپنے مزید دو بیٹوں کو ایف سی میں بھرتی کرایا ہے تاکہ وہ بھی ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے محمد ہاشم کی بہادری اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے ، انکی قربانیوں کی وجہ سے آج ملک بھر میں امن قائم ہے ، قوم کو اپنے ایسے جوانوں اور ان جیسے والدین پر فخر ہے جو اپنے دو بیٹوں کی قربانیوں کے باوجود مزید دو بیٹوں کو ملک و قوم کی خدمت کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں نے ان کے خاندان کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس میں ان کے بیٹے ، بھتیجے بھائی اور دیگر ساتھیوں کو شہید کیا گیاتاہم ہمارے حوصلے بلند ہیں دہشت گرد اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نو جوان ملک و قوم کی خدمت اور سلامتی کے لئے دیگر شعبوں کے ساتھ ساتھ فوج اور دیگرسیکورٹی اداروں میں شمولیت کر رہے ہیں تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کی حفاظت بھرپور طریقے سے کرسکیں ۔اس موقع پر ہاشم خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :