پنجگور کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

منگل 12 دسمبر 2017 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) پنجگور کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ،لیویز کے مطابق منگل کو پنجگور کے قریب قومی شاہراہ پر سوراب جا نے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور گل محمد ولد نبی بخش جاںبحق ہو گیا لیویز نے لاش کو سول ہسپتال پنجگور منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔