پاک فوج کی طرف سے بلتستان کے پسماندہ گائوںتنجوس میں لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

پاک فوجکے میڈیکل ، سرجیکل اور ڈینٹل ماہر ڈاکڑوں نے مرد،خواتین اوربچوں کا چیک اپ کرکیمفت ادویات فراہم کیں

منگل 12 دسمبر 2017 22:36

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاک فوج کی طرف سے بلتستان کے پسماندہ گائوںتنجوس میں لگایا گیا فری میڈیکل کیمپ اختتام پذیر ہوا۔پاک آرمی کے میڈیکل ، سرجیکل اور ڈینٹل ماہر ڈاکڑوں نے علاقے کے مردوخواتین سمیت بچوں کا چیک اپ کیا اور ان کو مفت ادویات فراہم کیں ۔پاک فوج کی ڈاکڑوں کی ٹیم نے تنجس گائوں میں مجموعی طور پر ۸۴۳ مریضوں کا چیک اپ کرکے مفت ادویات فراہم کیں ۔

ان میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ تھی اس کے علاوہ مرد اور خواتین کے علاوہ ڈینٹل کیسز کے مریض شامل تھے۔ پاک آرمی کے فری میڈیکل کیمپ میںلیبارٹری اور ای سی جی کی سہولیات بھی میسر تھی جس میں ۷۲ چھوٹے اپریشنز اور ڈریسنگ کیے گئے۔ ۶۳ لیبارٹری کے ٹیسٹ اور۸۱ مریضوں کی ای سی جی کی گئی ۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں پاک آرمی کے ڈاکڑوں نے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بچوںاور بڑوں کو صحت اور صفائی کے مطلق مفید معلومات بھی فراہم کیں ۔

یاد رہے کہ پاک فوج بلتستان کے طول عرض میں میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کے زرئیعے علاج معالج کی بہتر سہولیات ان کی دہلیز پر بہم پہنچا رہے ہیں اور دور دراز کے ایسے گائوں میں میڈیکل کیمپوں کے زرئیعے سولیات فراہم کررہے ہیں ان مریضوں میں اکثر غریب عوام کو ہسپتالوں تک بھی ان کی رسائی ممکن نہیں ہوتی ۔ علاقے کے لوگوں نے پاک آرمی کی طرف سے لگائے گئے میڈیکل کمیپ کے انعقاد کو سراہااور کہا ہے کہ پاک فوج اپنی پیشہ ورانہ خدمات کے علاوہ سماجی شعبے میں بھی عوام الناس کی بھر پور خدمت کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :