میونسپل لائبریری علاقے میں علم کی جستجو کے حامل افراد اور نوجوان طلباہ وطالبات کیلئے اہمیت کی حامل ہے

،انتظامیہ نے لائبریری کو بہتر بنانے میں ہمیشہ توجہ مرکوز کی ، سکردو شہر میں قائم لائبریری نوجوانوںکو مختلف قسم کے امتحانات میں حصہ لینے اور کورسیز کی تیاری کیلئے اہم ذریعہ ہے،لائبریری میں رکھی گئی کتب سے طلباہ فارغ اوقات میں یہاں پر آکر مختلف نادر کتابوں سے علم حاصل کرتے ہیں،اس لائبریری سے بہتر اور جدیدتقاضوںسے ہم آہنگ علم کے حصول اور دنیا بھر کی لائبریریوں اور تعلیمی اداروں سے منسلک کرنے کیلئے لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے کمشنر بلتستان عاصم ایوب کا میونسپل لائبیرری سکردو میں تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 22:36

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے کہا ہے کہ میونسپل لائبریریعلاقے میں علم کی جستجو کے حامل افراد اور نوجوان طلباہ وطالبات کیلئے اہمیت کی حامل ہے ،انتظامیہ نے لائبریری کو بہتر بنانے میں ہمیشہ توجہ مرکوز کی ، سکردو شہر میں قائم لائبریری نوجوانوںکو مختلف قسم کے امتحانات میں حصہ لینے اور کورسیز کی تیاری کیلئے اہم ذریعہ ہے،لائبریری میں رکھی گئی کتب سے طلباہ فارغ اوقات میں یہاں پر آکر مختلف نادر کتابوں سے علم حاصل کرتے ہیں،اس لائبریری سے بہتر اور جدیدتقاضوںسے ہم آہنگ علم کے حصول اور دنیا بھر کی لائبریریوں اور تعلیمی اداروں سے منسلک کرنے کیلئے لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے ۔

اس سلسلے میں پہلی مرتبہ یو ایس ایمبیسی اسلام آباد، محکمہ ایس سی او کے تعاون سے انتظامیہ نے پہلی مرتبہ تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا آغاز کیا ہے اور لائبیرری کے گردنواح انٹرنیٹ فری وائی فائی سروس شروع کی ہے تاکہ بین الاقومی تعلیمی اداروں اور لائبیرریوں سے طلباہ و طالبات منسلک ہوکر اپنے علم میں مزید اضافہ کرے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں میونسپل لائبیرری سکردو میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان عاصم ایوب تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں کمانڈینگ آفیسر ایس سی او راجہ انعام الحق کیانی ، ڈپٹی کمشنر سکردو ڈاکڑ فہد ممتاز ، پرنسپل ڈگری کالج اشرف ملک ، پرنسپل گرلز کالج ڈاکڑ عظمی سلیم ،اے سی سکردو اور دیگر اداروں کے علاوہ لائبیرری میں آئے ہوئے بڑی تعداد میں طلباہ بھی موجود تھے ۔

کمشنر بلتستان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لائبریری علاقے کا ایک بہترین اساسہ اور مستقبل میں لائبیرری کو مزید بہتر انداز میں بنانے کے وسیع مواقع ہیں یہ لائبیرری علاقے کے لوگو ں کو جدید علوم تک رسائی کا بہترین زرئعیہ ہوگی۔ انہوں نے پاسورٹ لاگر ای لائبیرری کا افتتاع کیا ۔اب لائبیرری سے ملک بھر اور دنیا کے اکثر بڑی لائبیرریوں سے نیٹ کے ذریعے رابطہ ہوگا ۔

انہوں نے سکردو کی ای ۔لائبیرری کے لیے یوایس ایڈ کے تعاون کو بھی سراہا ۔ انہوں نے اسلام آباد میں یو ایس ایمبیسی میں مقیم ریجنل پبلیک اینگیجمنٹ سپشلسٹ میڈیم ہولے مارٹین سے بھی بات چیت کیں ۔ اس موقع پر انٹرنیٹ سروس اور وائی فائی کے کنکشن کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کمانڈینگ آفیسر ایس سی او بلتستان لفٹینٹ کرنل راجہ انعام الحق کیانی نے کہا کہ لائیبرری میںخصوصی انڑنیٹ سروس کے لیے ادارے نے اپٹیکل فائبر بیچھائی ہے اور تین ایم بی نیٹ کنکیشن فراہم کیا گیا ہے جو کہ تیز رفتار بھی ہے ۔

اور سروس بلا تعطل کے جاری رہے گی ۔ تاکہ طلباہ کو بغیر کسی دشواری کے سروس مسلسل فراہم ہوتی رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او ملک کے ان دشوار گزار علاقوں جی ایس ایم سمیت ایس نیٹ کے زرئعیے لوگوں کو انٹر نیٹ کی بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور آئیندہ بھی علاقے کے لوگوں کو کیمونیکشن کی بہترین سروسزفراہم کرتا رہے گا۔۔ کمشنر بلتستان نے تختی کی نقاب کشائی بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :