سروس ٹریبونل گلگت بلتستان میر اخلاق حسین نے بطور چیئرمین ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات شروع کر دیئے ،

میرٹ پر فیصلوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کرر ہے ہیں، ماہ دسمبر کی شدید سردی اور سخت موسمی حالات میں بھی بلتستان ڈویژن سے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے سکردو آمد خوش آئین اقدام ہے صفدر ایڈووکیٹ

منگل 12 دسمبر 2017 22:35

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) سابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکردو کے صدر صفدر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سروس ٹریبونل گلگت بلتستان میر اخلاق حسین نے بطور چیئرمین ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے اہم اقدامات شروع کر دیئے ، میرٹ پر فیصلوں میں اپنا کلیدی کردار ادا کر ہے ہیں ماہ دسمبر کی شدید سردی اور سخت موسمی حالات میں بھی بلتستان ڈویژن سے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے سکردو آمد خوش آئین اقدام ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں سابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکردو کے صدر صفدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ چیرمین سروس ٹریبونل کے چیرمین میر اخلاق حسین کے بلتستان دورے سے بلتستان ڈویژن کے ان سرکاری ملازمین جن کے کیسز سروس ٹریبونل میں زیر سماعت ہیں گھر کے دہلیز میں انصاف کی فراہمی ممکن ہوگی اور ساتھ مقدامات کی پروری کے لئے گلگت آنے جانے کا اضافی بوجھ بھی برداشت کرنے سے بچ جائیں گے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ چیر مین سروس ٹریبونل آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :